تازہ ترین

صبا قمر نے شادی سے کیوں انکار کیا؟

صبا-قمر-نے-شادی-سے-کیوں-انکار-کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم اب انہوں نے ابھی شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گیے ایک پیغام میں لکھا کہ ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔‘ اداکارہ نے تحریر کیا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں