تازہ ترین

شین واٹسن اپنے ’’ہیرو‘‘عمران خان سے ملاقات پر شاداں

شین-واٹسن-اپنے-’’ہیرو‘‘عمران-خان-سے-ملاقات-پر-شاداں

سر ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل سے پرانے وقتوں کی باتیں سننا اچھا لگا،آل راؤنڈر اسلام آباد: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنے ہیرو عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور عمران خان میں ہونے والی پرانے وقتوں کی باتییں سننا اچھا لگا۔شین واٹسن نے اپنی فرنچائز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز اور سابق آسٹریلین کپتان گریگ چیپل کے ساتھ پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تو اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان بھی موجود تھے ۔ شین واٹسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک یادگار موقع تھا جس کے دوران انہیں اپنے وقت کے بہترین کرکٹر کے ساتھ ملنے اور گفتگو کا موقع ملا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد شین واٹسن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان کیلئے ایک خاص موقع تھا جس کے دوران انہیں اپنے ایک ہیرو اور عظیم آل راؤنڈر کے ساتھ ملنے اور بات چیت کا موقع ملا۔شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان نے کرکٹ کی فیلڈ میں اور اس سے باہر ایک متاثر کن زندگی بسر کی جبکہ انہیں سر ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی ماضی کے اچھے وقتوں کی باتیں سن کر بھی بہت اچھا لگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں