تازہ ترین

شیخ رشید کو سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم

شیخ-رشید-کو-سات-روز-میں-لال-حویلی-خالی-کرنے-کا-حکم

اسلام آباد :شیخ رشید کو سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید  کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔ خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں۔ شیخ رشید کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں