تازہ ترین

شہید ارشد شریف کی نمازجنازہ ادا

شہید-ارشد-شریف-کی-نمازجنازہ-ادا

اسلام آباد: سینئر  صحافی ارشد شریف کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔  تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی  میت کو نمازِ جنازہ کے لیے گھر سے فیصل مسجد پہنچایا گیا ۔ ان  کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔ اس موقع پر فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں جب کہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی جنازہ گاہ میں موجود ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید بھی جنازہ گاہ پہنچ چکے ہیں ان کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی شخصیات، صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں