تازہ ترین

شہزاد اکبر سے صلح، ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی گئی

شہزاد-اکبر-سے-صلح،-ایم-پی-اے-نذیر-چوہان-کی-ضمانت-منظور-کرلی-گئی

لاہور: سیشن کورٹ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے نذیر چوہان کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی معافی قبول کرتے ہوئے انہیں معاف کر دیاتھا اور سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کیا  تھا۔ قبل ازیں گرفتاری کے بعد نذیر چوہان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں لاہور کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل کروایا گیاتھا جہاں سے ان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے شہزاداکبر سے معافی مانگی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں