تازہ ترین

شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

شہزاد-اکبر-سمیت-10-افراد-کے-نام-ای-سی-ایل-میں-ڈالنے-کی-منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔ وفاقی کابینہ نے 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی اور 22لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت کی منظوری بھی دی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ (این سی اے) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا، نیب کو کہا میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔ سابق مشیر داخلہ نے لکھا کہ لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کئے، تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیے گئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟ نیب کے آئی بی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہےگا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ بیرسٹرشہزاد اکبر سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب بھی رہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں