ملتان: سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے پولیس چیک پوسٹ شیرشاہ کا دورہ کیا اور ناکے پر ڈیوٹی چیک کی،سی پی او نے پولیس افسران کو ناکہ ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا،انہوں نے ہدایت کی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر ناکہ بندی کریں، مشتبہ افراد اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی گاڑی بغیر چیکنگ کے شہر میں داخل نہ ہو، دریں اثناسی پی او نے یوم شہادت حضرت امام حسنؓ کے حوالے دہلی گیٹ کے جلوس روٹ اور دربار شاہ شمس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی چیک کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔