تازہ ترین

شہر کی ترقی،خوبصورتی کیلئے عملی اقدامات کاوقت آگیا:کمشنر

شہر-کی-ترقی،خوبصورتی-کیلئے-عملی-اقدامات-کاوقت-آگیا:کمشنر

دمدمے پر جدید اوپن ائیر کافی شاپ اور تفریحی مقام بنایا جائے گا:شان الحق ملتان:کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق شہر کی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے سرگرم ہوگئے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ضلعی حکام کے ہمراہ شہر کا ہنگامی دورہ کیا۔چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ ،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال،اسسٹنٹ کمشنرز احمد رضا،عابدہ فرید بھی ہمراہ تھیں۔اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے دعوو ں کے بجائے عملی اقدامات کرنے کا وقت آگیا۔بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت شاہراہوں اور پارکوں کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ دمدمے پر جدید اوپن ائیر کافی شاپ اور تفریحی مقام بنایا جائے گا۔مرکزی شاہراہوں کی تزئین وآرائش نجی سیکٹر کے حوالے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ \'اڈوپ اے روڈ \'مہم کے تحت سرمایہ کاروں کو روڈز تقویض کی جائیں گی۔ سیاحت کے فروغ کیلئے اندرون شہر اور دمدمہ کو دیدہ زیب بنایا جائے گا۔شہری علاقوں میں خوبصورت لائٹس کی تنصیب اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے بارے سہ ماہی پلان کرے گی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں