چوری، رابری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کو گرفتار کیا جائے ،زبیر دریشک ملتان : سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تُلہ کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں صدر ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ، سی پی او ملتان نے صدر ڈویژن میں کرائم کی صورتحال اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کرائم کنٹرول کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ملتان میں مقدمات کا بروقت اندراج کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے ۔زیر تفتیش مقدمات خصوصاََ قتل کے مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں بروقت اندراج کریں۔ حوالات اور تھانوں میں نصب کیمروں کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام کیمرے درست کام کر رہے ہوں۔اشتہاری ملزمان کو گرفتار کریں۔ چوری، رابری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کو گرفتار کریں ،رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ منشیات کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کریں ، پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کریں۔