تازہ ترین

شہریوں سے جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

شہریوں-سے-جعلسازی-کرنے-والوں-کیخلاف-کارروائی-کامطالبہ

میٹرک اور انٹرکے امتحانات کا واضح اعلان کیا جائے ،حافظ نعیم کی پریس کانفرنس کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ کراچی میں توڑ پھوڑ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف احکامات دینے کے ساتھ ساتھ کراچی کے ماسٹر پلان کو بھی دیکھا جائے اور جن اداروں اور ان کے افسران و عملے نے شہریوں کے ساتھ جعل سازی کی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، شہریو ں کو متبادل جگہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کی مالی معاونت کی جائے، سرکلر ریلوے کے متاثرہ فریقین سمیت دیگرعلاقوں کے متاثرین کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے اور پھر فیصلہ کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ وفاقی،صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور عوام ان سے مایوس ہوچکے ہیں۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے سوا عملاً کوئی اقدامات نہیں کیے ، طلبا و طالبات اور والدین ابہام کا شکار ہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا واضح اعلان کیا جائے ،المیہ ہے کہ سانحہ گلبہار پرخود حکومتی نمائندے احتجاج کررہے ہیں، انہیں احتجاج کے بجائے متاثرین کو ریلیف دینا چاہیے ۔ بہت سی ایسی عمارتوں کو توڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن کی ملکیت اور تعمیر سے متعلق تمام کاغذات حکومت اور اس کے ذمہ دار اداروں نے جاری کئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں