تازہ ترین

شہدا پولیس کو خراج عقیدت کا دن آج منایا جارہا ہے

شہدا-پولیس-کو-خراج-عقیدت-کا-دن-آج-منایا-جارہا-ہے

لاہور : سی ٹی اولاہورکی ہدایت پرٹریفک سیکٹرزمیں شہداپولیس کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعائیں کروائیں گئیں، ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، سی ٹی اولاہورمنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ہم ٹریفک وارڈنز شہیدسیداحمد مبین کے سپاہی ہیں، شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جان دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ٹریفک وارڈن تنویر اقبال نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دیا ہے ۔ منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے فخر ہےمیں بہادرفورس کاحصہ ہوں ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں