سیشن ججز نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔۔ سیشین ججز نے آج صبح مقدمے کی سماعت کی ۔ جس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو 3بجے سنایا گیا۔ واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج دوپہر تین بجے سنایا جائے گا۔