لاہور: مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف میاں شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔ شہباز شریف کو جناح ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ(ایم ایس) کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کی جانب سے بھی ویکسین لگانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی عمر69برس ہے ،ا نہیں بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگا ئی گئی ہے۔ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں اپیل بھی کی تھی کہ میری عمر 60سال سے زائد سے اس لئے عدالت جیل حکام کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے۔