تازہ ترین

شہباز شریف کسی بھی عدالت میں بلائیں،ثبوت پیش کردوں گا:شہزاد اکبر

شہباز-شریف-کسی-بھی-عدالت-میں-بلائیں،ثبوت-پیش-کردوں-گا:شہزاد-اکبر

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہبازشریف کو چیلنج ہےمجھےکسی عدالت میں بلالیں، میں ثبوت لےکرعدالت میں پیش ہوجاؤں گا ،شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کوتکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرےکیس میں فردجرم عائدہونےجارہی ہے، 2008اور2018کےعرصےمیں شہبازشریف کےاثاثے 7 ارب بڑھے، ایف آئی اےنےتفصیلی چالان جمع کرایاہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں، عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف اور ان کے بچوں کو جواب دینا ہوگا۔  قبل ازیں ترجمان مسلم لیگ(ن) نے نیوز کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے شہزاد اکبر کو برطانوی اخبار کا ٹاؤٹ قرار دیااور کہا کہ شہزاداکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتےتھے ،عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی اور وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہبازشریف کو عدالت نےضمانت دی،کیوں نہیں آج تک عدالت میں ثبوت دیئےگئے، ڈیوڈ روز نےسٹوری کیس میں لندن میں آج 5 ویں بار ایکسٹیشن لی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں