شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا

شائع شدہ تاریخ 26 مارچ, 2020
شہباز-شریف-نے-ملک-میں-کورونا-وائرس-سے-نمٹنے-کا-منصوبہ-پیش-کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا منصوبہ پیش کردیا۔ شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کردیا انہوں نے حکومت کو تجاویز دی ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے اور شہری ٹیلی فون لائنز، موبائل اپیلیکیشن کو استعمال کرکے گھروں سے آرڈر لکھوائیں۔ انہون نے کہا کہ ڈاک خانے، نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے جبکہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ریلوے مال گاڑیوں کا استعمال کیاجائے۔ خیال رہے کہ نومبر سے برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے صدر 22 کو وطن واپس آئے تھے اور ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ عدازں 2 روز قبل انہوں نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب ملک کو درپیش کڑے وقت میں سیاست کو بڑا گناہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب کو اس معاملے میں حکومت کی مدد کے ملی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنا پورا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اپنی تجاویز میں انہوں نے نے کہا کہ بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کوجمع کرکے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اورعوامی خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں، خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے پوری قوم کی زندگی کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیاءکی فراہمی میں انہیں وائرس سے محفوظ بنانے کا خاص خیال رکھا جائے، اس عمل میں نجی شعبے کی بھی مدد لی جاسکتی ہے، کارپوریٹ سیکٹر مدد کرسکتا ہے۔