تازہ ترین

شہباز شریف نے راولپنڈی میٹرو منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو جواب جمع کرا دیا

شہباز-شریف-نے-راولپنڈی-میٹرو-منصوبے-کی-تحقیقات-میں-نیب-کو-جواب-جمع-کرا-دیا

اسلام آباد :اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے راولپنڈی میٹرو منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو جواب جمع کرا دیا۔ نیب راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے ۔ تحریری جواب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اورعطا تارڑ نے جمع کرایا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے کوئی تحریری سوالنامہ نہیں ملا ۔ پہلا طلبی کا نوٹس ملا جس کا جواب دیا ۔ نیب سوالنامہ دے تحریری جواب دوں گا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہبازشریف  پر  کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ۔ نااہل حکومت بےبنیاد کیسز بنانے میں مصروف ہے ۔ چیئرمین نیب کو بی آر ٹی منصوبےمیں کرپشن  کیوں نظر نہیں آتی؟ لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد یہ کیس چلایا جارہا ہے ۔ لاہور ہایکورٹ نے فیصلے میں لکھا کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اورنج ٹرین منصوبے میں اکیاسی ارب روپے کی بچت ہوئی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں