اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کیلئے تیاری مکمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے ، پاکستان پر مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے ہاتھ سے معاملات نکل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1549632182007775232?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1549632184683732992%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F16848