شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، سکیورٹی بانڈ کیخلاف عدالت جانیکا فیصلہ ‏

شائع شدہ تاریخ 14 نومبر, 2019
شہبازشریف-کی-نوازشریف-سے-ملاقات،-سکیورٹی-بانڈ-کیخلاف-عدالت-جانیکا-فیصلہ-‏

لاہور  ( 9 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سکیورٹی بانڈ کی حکومتی شرط کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کی جانب سے نواز شریف کے بیرون ملک  علاج کے لئے مشروط اجازت دی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف کو انڈیمنٹی بانڈ دینا ہو گا ۔