اسلام آباد:مشیر داخلہ و احتساب اکبر نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی طرح اس کیس میں بھی پہلے سے مٹھائیاں بانٹی گئیں،گزشتہ روز شہبازشریف کی جانب سے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،کیس ابھی چلناشروع ہواہے،یہ جیت کیسے گئے؟ یہ کیس ابھی ٹرائل کی طرف جائےگا، عدالت ڈیلی میل سے ثبوتو ں سے متعلق سوال کرےگی،کیس جیتنادور،شہبازشریف کولینے کے دینے پڑگئے، شہبازشریف کوچیلنج کرتاہوں ہمت ہے تو لندن میں میرے خلاف کیس کردیں،آپ کےخلاف تمام ثبوت پیش کروں گا۔ مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کاکہناتھا کہ مریم اورنگزیب ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہیں،مریم اورنگزیب اعدادوشمار کے مطابق بات کریں،جھوٹ نہ بولیں. ان کاکہناتھا کہ منظورپاپڑوالے سمیت دیگرکے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی،منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت لاہورہائیکورٹ سے مستردہو چکی ہے،بچہ بچہ جانتاہے کہ چاچوکرپشن میں ملوث ہیں،شہبازشریف اوراس کاخاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، جج نے کہاآرٹیکل سے تاثرملاشہبازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں. چاچوپرلاہورکی عدالت میں 7 ارب کی منی لانڈرنگ پرچارج شیٹ ہوچکاہے،انہوں نے کہاکہ چاچونے کرپشن کی ہے توبھگتناپڑےگا،ان کی کرپشن پراب لندن کی عدالت سے مہرلگے گی۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ ہم پرکیس کرتے تولندن کی عدالت میں جاکرکراراجواب دیتے،منی لانڈرنگ کے پیسے سے نوازشریف نے جائیدادیں خریدیں،انہوں نے کہاکہ ،ملک کاالمیہ رہاطاقتورطبقہ سیاسی انتقام کاروناروتاہے۔ان کاکہناتھا کہ لاہورمیں قبضہ مافیاسے 210ارب کی سرکاری اراضی واگزارکرائی،گوجرانوالہ میں بااثرشخصیت سے چھڑائی گئی زمین پر پارک بنادیاگیا۔