تازہ ترین

شورکوٹ :دوسرے روز بھی لاک ڈائون،کاروباری مراکزبند

شورکوٹ-:دوسرے-روز-بھی-لاک-ڈائون،کاروباری-مراکزبند

سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں قرنطینہ سنٹر قائم کرکے ڈاکٹرز اور عملہ تعینات کر دیا گیا شورکوٹ: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شورکوٹ شہر میں دوسرے رو ز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہاشہر بھر میں تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ کر یانہ ،دودھ ،دہی ،سبزیوں کی دکانیں اور میڈیکل سٹور زکھلے رہے اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ فیضان احمد ریاض ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹرغلام رسول نے ڈی سی او جھنگ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر شورکوٹ کینٹ روڈ میں قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا جہاں کورونا کی وبا کے پیش نظر ادویات،میڈیکل سامان پہنچادیاگیاہے جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ بھی تعینات کر دیا گیاہے جو مختلف شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں قرنطینہ سنٹر میں ایمرجنسی کے وقت کورونا وائرس کے مریض منتقل کئے جائیں گے اور مریضوں کو طبی امدا د فراہم کی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ براہ راست قرنطینہ سنٹر کی نگرانی کریں گے تاہم تحصیل شورکوٹ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں