تازہ ترین

شنیرا اکرم نے منال خان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کھری کھری سنادی

شنیرا-اکرم-نے-منال-خان-کو-ٹریفک-قوانین-کی-خلاف-ورزی-پر-کھری-کھری-سنادی

کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سنادی۔ منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام  گاڑی میں کہیں جارہے ہیں۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنارہے  ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔ منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کردیتی ہیں۔ تاہم  گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی اس ویڈیوکو خاصا پسند کیا تھا اور انہیں کیوٹ قرار دیا تھا۔ تاہم منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر شنیرا اکرم نے ان دونوں کی توجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کروائی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CROsswPlL5n/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور لکھا ’’آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟ شنیرا اکرم نے مزید لکھا ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں۔ معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔‘‘

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں