تازہ ترین

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی-وزیرستان،-دتہ-خیل-میں-دہشت-گردوں-کا-حملہ،-پاک-فوج-کا-جوان-شہید

بنوں: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی حامد علی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔  خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر دہشت گردوں کے حملوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کو حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 23 مئی کو سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی گئی۔  آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملہ کیا جبکہ پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں