تازہ ترین

شعیب ملک کوٹیم میں کیوں شامل کیا گیا ہے اہم خبر آگئی

شعیب-ملک-کوٹیم-میں-کیوں-شامل-کیا-گیا-ہے--اہم-خبر-آگئی

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہم میچ کل شام سات بجے ہو گا جس کیلئے شائقین کرکٹ کا جوش و ولولہ دیکھنے کے قابل  ہے اور میچ کو بڑے شہروں میں بڑی سکرینز پر دکھانے کیلئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے لیکن پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل میچ سے قبل کیا جائے گا ، سکواڈ میں شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے ، شعیب ملک بھی سپنرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق بابراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے ، ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہو گی ، ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ آسان نہیں ہو گا ، شعیب ملک بھی سپنرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں