تازہ ترین

شعیب اختر کے وار بیکار، نصیبو کا 50لاکھ کا لمبا چھکا

شعیب-اختر-کے-وار-بیکار،-نصیبو-کا-50لاکھ-کا-لمبا-چھکا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ترانے نے پرانے سب ریکارڈ توڑ دیے۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے ’’گروو میرا‘‘ کے یوٹیوب پر سب ریکارڈ توٹتے ہوئے 4 دن میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ہو گئے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اس گانے پر بہت تنقید کی لیکن یہ مداحوں کو خوب پسند آ رہا ہے. پی ایس ایل سیزن 6 کے گانے کو اس سے قبل آنے والے تمام گانوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے  ’گروو میرا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یویٹوب پر اس نئے ترانے کی لائیکس کی تعداد نا پسند کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔ پی ایس ایل اینتھم معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، کوئٹہ کے سرفراز احمد، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے شان مسعود اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض جلوہ گر ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں