تازہ ترین

شعیب اختر نے شائقین کے بغیر کرکٹ میچوں کی مخالفت کردی

شعیب-اختر-نے-شائقین-کے-بغیر-کرکٹ-میچوں-کی-مخالفت-کردی

کراچی :سابق پیسر شعیب اختر نے شائقین کے بغیر کرکٹ میچوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی میدانوں میں کرکٹرز کا کھیلنا دلہن کے بغیر شادی کے مترادف ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی جلد بحالی کیلئے بند دروازوں کے میچوں کی تجاویز دی جا رہی ہیں تاہم سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر اس آئیڈیا کے شدید مخالف ہیں جن کا خیال ہے کہ شائقین کے بغیر میچوں میں جوش و جذبہ ختم ہو کر رہ جائے گا اور خالی میدانوں میں کرکٹ بالکل ایسی ہی ہوگی جیسے دلہن کے بغیر کسی شادی کی تقریب منعقد کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ خالی میدانوں میں کرکٹ میچز کا انعقاد ممکن ہے کہ کرکٹ بورڈز کیلئے مناسب اور پائیدار فیصلہ ہو لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ اسے مارکیٹ کیا جا سکے گا کیونکہ میچوں کیلئے شائقین کا ہونا بھی از حد ضروری ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا شدہ حالات ایک سال کے دوران نارمل ہو جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں