کراچی: سوشل میڈیا پر شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ وہ آج بھی سٹیون سمتھ کو تین زخمی کر دینے والی باؤنسرز کے بعد چوتھی بال پر آؤٹ کرسکتے ہیں۔ آئی سی سی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شعیب اختر کے ٹوئٹ کے ساتھ سابق باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کی دو تصاویر لگائی ہیں جن میں سے ایک میں وہ حیرانگی کے ساتھ نیچے کچھ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو یقینی طور پر شعیب اختر کا سٹیون سمتھ کے حوالے سے ٹوئٹ ہے جبکہ دوسری تصویر میں باسکٹ بال پلیئر کو قہقہہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ٹوئٹر صارفین نے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔