مثل رائٹنگ اور انویسٹی گیشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے :آرپی اوکاخطاب فیصل آباد:عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق شعبہ تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، انویسٹی گیشن آفیسرز جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں، مثل رائٹنگ اور انویسٹی گیشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے پولیس لائن میں جاری انویسٹی گیشن کے تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ رینج ریزور کے ملازمین کے مذکورہ کورس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اچانک پہنچے اور عملی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مثل رائٹنگ پر عبور حاصل کرنے سے آپ لوگوں کے اندر اعتماد پیدا ہوگا اور آپ بہتر انداز سے مقدمات کو عدالتوں میں پیش کر پائیں گے ۔