تازہ ترین

شریف خاندان کے چوری کے قصے عالمی سطح پر مشہور ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

شریف-خاندان-کے-چوری-کے-قصے-عالمی-سطح-پر-مشہور-ہیں،-ڈاکٹر-شہباز-گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہناہے کہ شریف خاندان کے چوری کے قصے عالمی سطح پر مشہور ہیں، ریکارڈ جلانے اور غائب کروانے میں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ شہباز گل نے مسلم لیگ (نواز) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب پر شاہد خاقان عباسی کا بیان الٹا چور کو ڈانٹنے کی مثال ہے، چوری اوپر سے سینہ زوری مسلم لیگ نا اہل لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھارت سے ذاتی فائدے حاصل کرنے والے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال چکے تھے،ن لیگی درباری اپنے بیانا ت سے بھارتی بیانیے کی راہیں ہموارکررہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں