وفاقی وزير شبلی فراز نے خیبر پختونخوا کے بلدياتی انتخابات ميں شکست تسليم کرلی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی بمقابلہ پی ٹی آئی تھے اور ووٹ تقسیم ہوگیا جبکہ مہنگائی بھی شکست کی وجہ بنی۔ شبلی فراز نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں کاميابی کا يقين ظاہر کيا اور کہا کہ ہر چيز پر نظر ہے اور کمزورياں دور کريں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو برتری نہیں ملے گی۔ ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے اور ان کا خیبرپختونخوا میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ وہ صرف مذہب کے نام پر ووٹ لیتے ہیں۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی کے تحت ورکرز کو اوپر لے کر آنے پر بھی زور دیا۔