تازہ ترین

شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی

شاہین-آفریدی-کو-شاہد-آفریدی-کی-10-نمبر-والی-شرٹ-مل-گئی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 مل گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز قومی ٹیم کی نئے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو کل  کیویز کیخلاف پہلے میچ میں نظر آئے گی، اس موقع پر جاری کی جانے والی تصاویر میں شاہین شاہ آفریدی نمبر 10 شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جو اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ (شاہد آفریدی) کی 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1438507353326850060?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1438507353326850060%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2225599%2F16 قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیسر کو جواب دیا کہ یہ شرٹ میں نے بڑی عزت اور افتخار کے ساتھ پہنی، بڑی خوشی ہے کہ یہ اب شاہین شاہ آفریدی زیب تن کریں گے جو کہ بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، میری دعا ہے کہ آپ عروج کی جانب گامزن رہیں اور پاکستان کا رنگ فخر کے ساتھ پہنیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں