تازہ ترین

شاہد آفریدی کی داماد کوافطارکی دعوت،تصویر سوشل میڈیا پروائرل

شاہد-آفریدی-کی-داماد-کوافطارکی-دعوت،تصویر-سوشل-میڈیا-پروائرل

 کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی کی اپنے داماد شاہین آفریدی کودی گئی افطارکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ شاہدآفریدی نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرداماد شاہین آفریدی کو دی جانے والی دعوت افطارکی تصویرشئیرکردی۔تصویرمیں شاہد آفریدی اورشاہین آفریدی افطارکے وقت دسترخوان پربیٹھے دعا مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کے قریب ان کی چھوٹی بیٹی بھی بیٹھی نظرآرہی ہیں۔ شاہد آفریدی نے تصویرکے ساتھ پیغام میں لکھا کہ  افطار کا وقت قریب ہے اس وقت دل سے دعا کرنی چاہئیے کیونکہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔ صاف دل اوراخلاص کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان میں امن اورعوام کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1514253133572096009?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1514253133572096009%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2310326%2F16 شاہین آفریدی نے سسر کی جانب سے افطار کی دعوت کے جواب میں ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے پیارے ملک کے لئے آپ کی نیک خواہشات اوردعاؤں کے لئے آمین۔ افطار کے لئے شکریہ لالا۔ شاہد آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیرکی جانے والی افطارکی تصویرسوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں