دوبئی میں ہوینیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، تاہم سوشل میڈیا پر اب تک کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہےاور آئے روز کرکٹ سے متعلق نت نئی ویڈیوز تصاویر یا پوسٹس سامنے آرہی ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اب پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی ہے جس کا کولاج ٹوئٹر پر بے حد وائرل ہورہا ہے ۔ اس وائرل ہوتے کولاج کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاداب خان اور اس خاتون میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ خصوصی طور پر شاداب خان اور اس خاتون کا ہنسنے کا انداز اور آنکھوں کا حصہ کافی مشابہت رکھتا ہے۔ ٹوئٹر صارفین قومی کھلاڑی کی ہم شکل خاتون کو دیکھ کر کافی حیران ہیں اور اس سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کر رہے ہیں ۔ https://twitter.com/deepwaters29/status/1459972334463369216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459972334463369216%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8845 https://twitter.com/crackheadenerji/status/1459827088110895106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459827088110895106%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8845 https://twitter.com/Emahlicious/status/1459895615878488064?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459895615878488064%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8845