تازہ ترین

شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاداب-خان-نے-عمرے-کی-سعادت-حاصل-کرلی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ماہ صیام کے بابرکت مہیینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر شئیر  کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔ شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ قومی کرکٹر نے  تصویر کے  عنوان  میں لکھا کہ'الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا،  اپنے ملک، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی  صحت کے لیے دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ https://twitter.com/76Shadabkhan/status/1514651918131507209?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1514651918131507209%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F14189 قومی کرکٹر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیے جارہے  ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر 21 سال شاداب خان کا تعلق میانوالی سے ہے۔ شاداب خان پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف اچھے اسپننر ہیں بلکہ لیڈ آرڈر بلے باز بھی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں