اراضی 1963میں ایکوا ئر کی گئی ، قبضہ لے کر ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی گئی اسلام آباد: سی ڈی اے نے روات میں آ پریشن کرکے 1200کنال اراضی تجاوزات کنندگان سے وا گزار کروا لی ۔آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات کے عملہ ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے حصہ لیا ۔ یہ اراضی 1963 میں اسلام آباد ہائی وے کی تعمیر کے لیے ایکوائر کی گئی تھی اور اس ضمن میں تمام تر واجبات ادا کر د ئیے گئے تھے ۔ بعد ازاں 2007 میں سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے مابین ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت اس بات پر اتفاق ہوا کہ ڈی ایچ اے چار کنال بغیر ڈو یلپ اراضی کے بدلے ایک کنال ڈویلپڈ زمین دے گی ۔ اس ایکوائرڈ سرکاری اراضی پر تجاوزات کنندگان نے قبضہ کر رکھا تھا جسے خالی کروا کر ڈی ایچ اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔