تازہ ترین

سی پی او فیصل آباد کا جڑانوالہ کا دورہ، کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا

سی-پی-او-فیصل-آباد-کا-جڑانوالہ-کا-دورہ،-کرائم-میٹنگ-کاانعقاد-کیا

سائلین سے بدسلوکی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،سہیل چودھری فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد نے جڑانوالہ ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے کرائم میٹنگ کا انعقادکیا۔ جڑانوالہ ڈویژن کو کرائم فری بنانے اورسنگین مقدمات یکسو کرنے کے سخت ترین احکامات جاری کردئیے ۔اشتہاریوں کی گرفتاری تیز کرنے اورہسٹری شیٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سی پی او کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے جڑانوالہ ڈویژن کے ایس پی ،ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ فرنٹ ڈیسک عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے سے فی الفور سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے ،ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے ۔انہوں نے کہا تھانوں میں سائلین سے بدسلوکی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ایسی شکایت کا ذمہ دار براہ راست ایس ایچ او ہوگا ۔انہوں نے اس موقع پر تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او رائے آفتاب وسیم کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا جبکہ تھانہ ستیانہ اور سٹی جڑانوالہ کے ایس ایچ اوز و انچارج انویسٹی گیشنز کو اور تھانہ لنڈیانوالہ کے ایس ایچ اوز کو وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں