تازہ ترین

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 9دہشت گرد گرفتار ، ترجمان سی ٹی ڈی

سی-ٹی-ڈی-کا-انٹیلی-جنس-بیسڈ-آپریشن-،-9دہشت-گرد-گرفتار-،-ترجمان-سی-ٹی-ڈی

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ  سی ٹی ڈی   نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں، پنجاب بھر میں 119 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئےاور 124  مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق   دہشت گردوں میں منیب،رفیق،نعیم،اقبال،احسن،حمادالرحمن شامل ہیں، دہشت گردوں میں عبدالوحید،شوکت حسین،اختر کان اور احمد آفتاب شامل ہیں، دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ،الیکٹرک سوئچ،ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا تھا کہ پکڑے گئے تمام دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  پنجاب میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق  گرفتار مشتبہ دہشتگردوں میں سے ایک کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا،ایک دہشتگرد کو چنیوٹ دو دہشتگردوں کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا، ایک دہشتگرد کو سرگودھا اور چار دہشتگردوں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں