راولپنڈی : ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کےدوران 2 اہلکارسپاہی فریداللہ اور سپاہی شعیب حسن شہید ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹانک ،ڈی آئی خان اورجنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں آپریشن کیا گیا ، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،1 دہشتگرد نے ہتھیار ڈال دیئے، آپریشن کےدوران 2 اہلکارسپاہی فریداللہ اور سپاہی شعیب حسن شہید ہوگئے۔