ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے :ضمیر حسین کی گفتگو فیصل آباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز میں پودے لگائے ۔وہ نادر فلائنگ کوچ،ڈائیو ایکسپریس،سپیڈ سٹار اور دیگر مسافر اڈوں پر گئے اور شجرکار ی کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ نشوونما پائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے کلین اینڈ گرین انڈیکس کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کی انتظامیہ نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔