ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی رابرٹ ہال روڈ اور راؤ عبدالغفار پارک جسونت نگر کے علاقوں میں سیوریج مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے خود موقع پر پہنچ گئے خانیوال : انہوں نے رابرٹ ھال پر سیوریج مسائل حل نہ کرنے پر سینٹری سپروائزر کو معطل کردیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے راؤ عبدالغفار پارک جسونت نگر کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر سابق ناظم راؤ سرفراز احمد خان ، امیدوار یو سی چیئرمین جسونت نگر راؤ شاہنواز احمد خاں ، صلاح الدین مرزا بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر صفائی کروا کر علاقہ کی سیوریج کا مسئلہ بھی فوری حل کرنے کے احکامات د ئیے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پرکہا کہ انتظامیہ شہر کے سیوریج مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جن کو حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے عام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور اراضی ریکارڈ سنٹرو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں سروس ڈیلیوری کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں پھلوں ،سبزیوں اور کریانہ کی دکانوں پر چیکنگ کے دوران اشیاء خوردو نوش کے نرخ نامہ چیک کیے اس دوران دو دکاندار مقرر سرکاری نرخوں سے ہٹ کر سبزیوں پھلوں کے زائد نرخ وصو ل کرتے پائے گئے جن کو ڈپٹی کمشنر نے موقع پر گرفتار کروادیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا کے معا ئنے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کبیروالا کا بھی معائنہ کیا ۔