اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنہ ماناتوہم قومی اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرکونہیں مانیں گے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےتمام اہم فیصلےپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کےپلیٹ فارم سےمکمل اتفاق رائےسےہونےچاہییں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علما اسلام (ف)مارچ سےاستعفوں کونتھی کرکےپہلے ہی پی ڈی ایم کودھچکا پہنچاچکے ہیں۔ اگر ن لیگ اورجےیو آئی نےتمام فیصلے خودکرنےہیں تو اپوزیشن اتحاد کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےمتفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی آج جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدر ی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر اتفاق کیا تھا۔