تازہ ترین

سینیٹ انتخابات : حکومت کی پنجاب سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار

سینیٹ-انتخابات-:-حکومت-کی-پنجاب-سے-زیادہ-نشستیں-لینے-کیلئے-حکمت-عملی-تیار

لاہور: حکومت نے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ، گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں مخالفین کوسرپرائزدیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرچوہدری محمد سرور اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی شر یک تھیں۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ نشستیں لینےکیلئےحکمت عملی تیار کرلی گئی ، صوبائی وزرا کوبھی اراکین اسمبلی سےرابطوں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں مخالفین کوسرپرائزدیں گے، پارٹی جن امیدواروں کوفائنل کرے گی ان کو کامیاب کروائیں گے۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے، پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہرمحاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپورشکست دیں گے، تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اورنہ ہی آئندہ ملےگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں