کوئٹہ: تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کردیا۔ اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ آج بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف کچلاک، حب، ژوب، سمیت پانچ علاقوں میں ایف آئی آرز درج تھیں اور بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے کوئٹہ لے آئی تھی۔