کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اورسینئراداکارہ دردانہ بٹ کورونا کا شکار ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعیت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ۔ اداکار خالد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دردانہ بٹ کی طبیعت ناسازی سے متعلق پوسٹ بھی شئیر کی ہے، جس میں پرستاروں سے دردانہ بٹ کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے ۔ https://www.instagram.com/p/CSD3gb5NVjF/ واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں ’ففٹی ففٹی‘ آنگن ٹیڑھا، رسوائی ، انتظار اور تنہائیاں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ْسینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازاجاچکا ہے ۔