سیف سٹی کے باوجود جرائم میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے جرائم کی شرح میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کیا اور شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔
مریم نواز نے آرپی اوز اور ڈی پی اوزکو سی سی ڈی سے تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضافہ شرمناک اور فکرانگیز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کو سیف سٹی اور جرائم سے پاک کیا، اب سُستی کی گنجائش نہیں، پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کردیا، اب ڈیلیور کرکے دکھانا ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پچھلےدور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتیاں ہوتی تھیں، اب سیاسی مداخلت صفرہے، گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونے کی ویڈیو شرمناک ہے، گجرات میں بس روک کر بیگ چھینے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سیف سٹی پراجیکٹ ہونے کے باوجودجرائم سرزد ہونا قابل فکر ہے، منشیات کے واقعات کے اعداد و شمار دیکھ کر شرم آتی ہے، اسپیڈو بس کے کنڈیکٹر نے بچی کو مارا، اگر قانون کا خوف ہو تو ایسے واقعات نہیں ہو سکتے۔