لاہور پولیس نے مشکوک اور مطلوب گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ لاہور: ترجمان کے مطابق 22 سے 29 فروری کے درمیان سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 259 گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی گئی جبکہ 84 مطلوب گاڑیاں پکڑی گئیں۔ ایکسائز ویری فکیشن والی 28 گاڑیوں کا سراغ لگایا گیا۔ 22 گاڑیوں کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا جبکہ 6 گاڑیوں کو مزید کارروائی کے لئے تھانوں میں بھجوایا گیا۔ ایک ہفتے میں 56 بلیک لسٹ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔ اسی طرح چوری شدہ11 گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے ریکارڈ میں گڑبڑ والی 37 اور جرائم میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں بھی پکڑیں۔