تازہ ترین

سیشن جج کا دورہ کہوٹہ، ریسٹ ہاؤس، ای لائبریری کا افتتاح

سیشن-جج-کا-دورہ-کہوٹہ،-ریسٹ-ہاؤس،-ای-لائبریری-کا-افتتاح

وکلاء کیلئے سرکاری اخراجات سے مقدمات کی پیروی کیلئے اقدامات کرینگے :یوسف اوجلہ کہوٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یوسف اوجلہ کا ایوان عدل کہوٹہ کا دورہ، انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز، جوڈیشل ریسٹ ہاؤس اور ای لائبریری کا افتتاح کیا۔ بعدازاں ججز اور بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے کہا کہ میں بار اور بینچ کے باہمی اتحاد کیلئے اور وکلاء کی ویلفیئر کیلئے دن رات کوشاں ہوں، نوجوان وکلاء کیلئے سرکاری اخراجات کے ذریعے مقدمات کی پیروی کیلئے اقدامات کیے جائینگے ۔ درخواست22A,Bاور درخواست زیر دفعہ 491 کی کہوٹہ میں ہی سماعت کی جائے گی، دیگر سیشن ٹرائلز کیلئے بھی سمری بھیج دی گئی ہے ۔ صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض ایڈووکیٹ نے صدارتی کلمات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج راولپنڈی سمیت معزز ججز اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں