تازہ ترین

سید علی گیلانی کی خدمات نوجوا نوں کیلئے مشعل راہ ہیں ، سردار مسعود

سید-علی-گیلانی-کی-خدمات-نوجوا-نوں-کیلئے-مشعل-راہ-ہیں-،-سردار-مسعود

92سال کی عمر میں بھی قافلہ حریت کی قیادت کر رہے ہیں ،عبداللہ گیلانی سے گفتگو اسلام آباد: صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی خدمات نوجوا نوں کیلئے مشعل راہ ہیں، علی گیلا نی 92سال کی عمر میں بھی قافلہ حریت کی قیادت کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی حق پر مبنی ہے اور کسی بھی قوم کو اس کا حق آ خر کار مل کر ہی رہتا ہے ۔ کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ناجائز بھارتی قبضے سے حصول آزادی کے لیے لا زوال قربانیاں پیش کر ر ہی ہیں ۔ آسیہ اندرابی اور اْن کا خاندان کئی دہائیوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے ۔سید علی گیلانی کشمیریوں کے سالاراعظم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید عبداللہ گیلانی جو سید علی گیلانی کے نمائندے ہیں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی۔ سید عبداللہ گیلانی نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اْجاگر کرنے کے حوالے سے صدر سردار مسعود خان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں