خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ قبل ازیں 18 جون کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا جبکہ 12 جون کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک جوان مادر وطن پر قربان ہوا تھا۔