سڈنی واقعہ: کرکٹ آسٹریلیا نے قوانین توڑتے ہوئے کرکٹرز کو فون فراہم کیے
شائع شدہ تاریخ 15 دسمبر, 2025
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت پرتھ میں بی بی ایل کے پہلے میچ میں سڈنی سکسرز پرتھ اسکارچر کے مد مقابل تھی اور سڈنی سکسرز کے کھلاڑی وارم اپ کررہے تھے۔
فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد بگ بیش لیگ( بی بی ایل ) کی ٹیم سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو فون دے دیے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون دیے گئے۔
واضح رے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت میچ سے قبل یا دوران میچ فون کا استعمال منع ہے،لہٰذا اس دوران کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے میچ سے قبل فون سیٹ لے لیے جاتے ہیں۔
تاہم فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی گئی اور انہیں فیملیز اور دوستوں کو فون کرنے کے لیے فون دے دیے گئے۔