تازہ ترین

سپریم کورٹ کسی غیرجمہوری سیٹ اپ کو تسلیم نہیں کرےگی،چیف جسٹس گلزاراحمد

سپریم-کورٹ-کسی-غیرجمہوری-سیٹ-اپ-کو-تسلیم-نہیں-کرےگی،چیف-جسٹس-گلزاراحمد

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کسی غیرجمہوری سیٹ اپ کوتسلیم نہیں کرے گی اور ہماری عدالت جو فیصلہ کرناچاہتی ہے وہ کرتی ہے۔ لاہور میں ہفتے کو عاصمہ جہانگیر کی یاد میں تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتےہوئے ابتدا میں ہی سینئرقانون دان علی احمد کرد کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ کرد صاحب نے کچھ باتیں کی ہیں جن کا جواب دینا بطور عدلیہ کا سربراہ ہونے کے ناطے ضروری سمجھتا ہوں۔علی احمد کرد نے اگر میری عدالت کے بارے میں کوئی بات کہی ہے تو اس سے متفق نہیں ہوں۔ سپریم کورٹ کے تمام ججز اورہائیکورٹ کے ججز بھی بہترین کام کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون پر عملداری، انصاف کی بلندی کیلئے مستقل کام کررہی ہے اور آج تک کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی ہے۔ سپریم کورٹ کسی غیرجمہوری سیٹ اپ کوتسلیم نہیں کرے گی اور ہماری عدالت جو فیصلہ کرناچاہتی ہے وہ کرتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میری ماتحت عدلیہ کے ججز بھی محنت سے کام کررہے ہیں اور عدلیہ نے اداروں کا دباؤ بالکل نہیں لیا ہے اور اس حوالے سے کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے زور دے کر کہا کہ میری عدالت لوگوں کو انصاف دیتی ہے اورعلی احمد کرد کو چاہئے کہ وہ عدالت آئیں اور دیکھیں کہ عدالتیں کیسے کام کررہی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ غلط فیصلہ آیا اور کچھ کہتے ہیں کہ درست فیصلہ آیا ہے، ہرانسان اپنی سوچ کے مطابق بات کرتا ہے،کون سا فیصلہ کسی کے کہنے پر ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ لوگوں کو جھوٹ نہ بتایا جائے اوراداروں سے اعتماد نہ اٹھایا جائے جبکہ غلط فہمیاں بھی پیدا نہ کریں کیوں کہ ملک کی عدالتیں آئین پر کام کررہی  ہیں اور کسی نے بھی میرےکام میں مداخلت نہیں کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں